Wed, September 16, 2026

صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز، کراچی کے نجی اسپتال میں داخل

صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز، کراچی کے نجی اسپتال میں داخل

کراچی:پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی طبیعت  ناساز ہو گئی، جس کے بعد انہیں کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، آصف علی زرداری کو بخار اور انفیکشن کی شکایت تھی، جس کے باعث ڈاکٹروں نے ان کے مختلف ٹیسٹ کیے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال میں ایک ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم صدر آصف علی زرداری کی مکمل نگرانی کر رہی ہے۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صدر کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے اور انہیں جلد صحت یاب ہونے کی توقع ہے۔

ٹیگز: