Wed, September 16, 2026

وزیراعظم سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، پاکستان فرانس تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم

وزیراعظم سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، پاکستان فرانس تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے فرانس کے سبکدوش ہونے والے سفیر نکولس گیئلے نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت اور مضبوطی دے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

 ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔

ٹیگز: