Wed, September 16, 2026

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد

راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد اور شکر گزاری کا پیغام دیتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج کے جوانوں کی عید کی اصل خوشی قوم کے دفاع میں ہے۔ یہ جوان اپنے خاندانوں سے دور رہ کر امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عید کا یہ موقع پاک فوج کے جوانوں کی بہادری اور عزم کی یاد دلاتا ہے، جو ہماری خودمختاری کے دفاع کے لیے ہمیشہ مستعد رہتے ہیں۔

پاک فوج نے اس موقع پر شہریوں سے محبت، احترام اور یکجہتی کا جذبہ بڑھانے کی اپیل کی ہے، تاکہ عید کے دن ہم سب ایک مضبوط اور متحد قوم کے طور پر نظر آئیں۔

ٹیگز: