گلگت بلتستان: قراقرم کی چوٹی براڈ پیک پر لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران 10 لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 4 کی لاشیں مل گئی ہیں۔
ریسکیو مشن کی قیادت پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کر رہے ہیں، جبکہ آپریشن میں مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ لاپتہ کوہ پیماؤں میں امریکا، نیپال، عمان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز براڈ پیک کی چوٹی سر کرنے کی کوشش کے دوران کوہ پیماؤں کی ٹیم اچانک برفانی تودے کی زد میں آ گئی تھی۔ ریسکیو ٹیمیں دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے دشوار گزار علاقے میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔