Wed, September 16, 2026

براڈ پیک حادثہ: سہیل سخی کی میت کی شناخت، 7 لاشیں ریسکیو

براڈ پیک حادثہ: سہیل سخی کی میت کی شناخت، 7 لاشیں ریسکیو

سکردو: براڈ پیک پر لاپتہ معروف پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی میت کی شناخت کرلی گئی۔ پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کے دوران ہنزہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما کی میت کی شناخت ہوئی۔

سہیل سخی کی میت کو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے براڈ پیک سے اسکردو منتقل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 31 جولائی کو براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 10 کوہ پیما لاپتہ ہوئے تھے، جن میں 9 غیر ملکی کوہ پیما شامل تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاپتہ 10 کوہ پیماؤں میں سے اب تک 7 کی میتیں ریسکیو کرکے متعلقہ ممالک روانہ کی جاچکی ہیں، جبکہ دیگر لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش اور ریسکیو کارروائی جاری ہے۔

ٹیگز: