Wed, September 16, 2026

اسکردو: براڈ پیک پر ریسکیو آپریشن جاری، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد

اسکردو: براڈ پیک پر ریسکیو آپریشن جاری، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد

اسکردو: براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے واقعے میں لاپتا ہونے والے کوہ پیماؤں میں سے مزید چار افراد کی لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں، جس کے بعد جاں بحق ہونے والے کوہ پیماؤں کی مجموعی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آج صبح ملنے والی چار لاشوں میں سے تین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو پہنچا دیا گیا ہے، جبکہ باقی لاپتا دو کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے بلند پہاڑی علاقے میں سرچ اینڈ ریسکیو سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔

صوبائی وزیر سیاحت نیک نام کریم نے بتایا کہ لاپتا افراد کو ڈھونڈنے کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ سیاحت کی ٹیم امدادی کارروائیوں میں مکمل تعاون کرتے ہوئے ضروری لوجسٹک سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ ریسکیو آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔

واضح رہے کہ براڈ پیک قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی ہے، جس کی بلندی 8,047 میٹر ہے اور اسے دنیا کی مشکل ترین چوٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

ٹیگز: