اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری دے دی۔
ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق جنرل سید عامر رضا کو یہ اعزاز ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا۔ صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد اعزاز دینے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔