Wed, September 16, 2026

صدر آصف زرداری نے یو اے ای نیول کمانڈر کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا

صدر آصف زرداری نے یو اے ای نیول کمانڈر کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے کمانڈر حمید محمد عبد اللہ الرمیثی کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔ یہ اعزاز ایوانِ صدر میں ایک تقریب کے دوران دیا گیا، جس میں صدر نے کمانڈر سے ملاقات بھی کی۔

صدر زرداری نے کمانڈر کی خدمات کو سراہتے ہوئے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ مستقبل میں بھی امارات نیوی کی مدد کے لیے تیار ہے۔

کمانڈر حمید الرمیثی نے پاکستان نیول اکیڈمی کراچی سے اپنی تعلیم مکمل کرنے کی اطلاع دی۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری بھی  تھے۔