کراچی: صوبائی محتسب نے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کو ان کے عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
یہ فیصلہ کراچی کی رہائشی مہرین زہرہ کی شکایت پر کیا گیا، جس میں انہوں نے مونس علوی پر الزامات لگائے تھے۔ صوبائی محتسب نے کہا کہ الزامات ثابت ہو گئے ہیں، اس لیے انہیں عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔
واضح رہے کہ کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حال ہی میں، 7 جولائی کو اپنے اجلاس میں، مونس علوی کو دوبارہ سی ای او مقرر کیا تھا، اور ان کی نئی مدت کا آغاز 30 جولائی 2025 سے ہونا تھا۔
مونس علوی 2008 سے کے الیکٹرک کے ساتھ وابستہ ہیں اور سی ای او بننے سے پہلے وہ کمپنی میں چیف فنانشل آفیسر، کمپنی سیکرٹری اور ہیڈ آف ٹریژری جیسے اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔