Wed, September 16, 2026

26 نومبر احتجاج : عارف علوی، علی امین گنڈاپور سمیت 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

26 نومبر احتجاج : عارف علوی، علی امین گنڈاپور سمیت 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کے مقدمے کی سماعت کے بعد سابق صدر عارف علوی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور پاکستان تحریک انصاف کے 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمے نمبر 1193 کے تحت 41 رہنماؤں کے وارنٹ آج جاری کیے، جبکہ 9 وارنٹ پہلے ہی جاری ہو چکے تھے۔ وارنٹ میں عارف علوی، عبدالقیوم نیازی، شبلی فراز، فیصل جاوید، سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، مراد سعید، احمد نیازی سمیت دیگر شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، حماد اظہر، عاطف خان، شعیب شاہین، اعظم خان سواتی، عمر ایوب، صاحبزاہ حامد رضا، علیمہ خانم، شیخ وقاص اکرم، کنول شوزب، شاندانہ گلزار اور شیرافضل مروت کے وارنٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزمان کی پیشی نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیے اور حکم دیا ہے کہ انہیں فوری گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں 24 اور 26 نومبر کے احتجاج کے دوران 32 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں بشریٰ بی بی کو بھی تھانہ ٹیکسلا میں قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

ٹیگز: