پشاور:پشاور میں سینیٹ الیکشن کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے خرم ذیشان 91 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انتخابات میں 8 ووٹ کاسٹ نہیں ہوئے۔ دیگر امیدوار تاج محمد آفریدی نے 45 ووٹ حاصل کیے۔
حتمی نتائج کا اعلان وزارت داخلہ کی جانب سے بعد میں کیا جائے گا۔