Wed, September 16, 2026

آکسفورڈ یونین میں پاکستانی طلبہ کی شاندار کامیابی، بھارتی پینل دو تہائی ووٹ سے ہارا

آکسفورڈ یونین میں پاکستانی طلبہ کی شاندار کامیابی، بھارتی پینل دو تہائی ووٹ سے ہارا

لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی کے مشہور مباحثہ پلیٹ فارم Oxford Union میں پاکستانی طلبہ نے بھارتی نئے پینل کے مقابلے میں زبردست فتح حاصل کی۔

بھارت کی اصل ہائی پروفائل ٹیم غیر حاضر رہی، جس کے بعد Indian Union نے “سیکنڈ الیون” کے نام سے کم معروف پینل میدان میں اتارا، جو پاکستانی ٹیم کے منطقی دلائل کے سامنے ناکام رہا۔

پاکستان کی نمائندگی موسیٰ ہراج، اسرار خان کاکڑ اور احمد نواز خان نے کی، جنہوں نے بھارتی پینل کے “سولائزیشنل” اور “دھارمک” دعووں کو منطقی استدلال، قانونی حوالہ جات اور اعداد و شمار کے ذریعے چیلنج کیا۔ووٹنگ کے نتیجے میں پاکستانی موقف کو تقریباً دو تہائی ووٹ حاصل ہوئے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ علمی مباحثے میں نوجوان پاکستانی طلبہ مضبوط اور مؤثر ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی پینل کی غیر حاضری اور بعد میں کم معروف مقررین کا میدان میں آنا، ان کی حکمت عملی کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔پاکستانی ٹیم کی کامیابی یہ ثابت کرتی ہے کہ دلیل، حقائق اور منطقی استدلال ذاتی پروفائل یا میڈیا ہنگامہ آرائی سے زیادہ مؤثر ہیں۔

ٹیگز: