Wed, September 16, 2026

آئی سی سی کی خرم شہزاد اور محمد عباس کے خلاف تادیبی کارروائی

آئی سی سی کی خرم شہزاد اور محمد عباس کے خلاف تادیبی کارروائی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان کے فاسٹ بولرز خرم شہزاد اور محمد عباس کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خرم شہزاد کو لیول ون کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کی میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ خرم شہزاد نے ویسٹ انڈیز کے بیٹر شائے ہوپ کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد ایسا رویہ اختیار کیا جو آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق سے مطابقت نہیں رکھتا تھا۔

دوسری جانب محمد عباس کو بھی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر تنبیہ جاری کی گئی۔ ان پر یہ کارروائی ویسٹ انڈیز کے بیٹر جومیل وریکین کو آؤٹ کرنے کے بعد نامناسب انداز میں جشن منانے کے باعث کی گئی۔

آئی سی سی نے دونوں پاکستانی فاسٹ بولرز کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا ہے۔

ٹیگز: