Wed, September 16, 2026

 وزیراعظم اور عسکری قیادت سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقاتیں ،پاکستان اور کویت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

 وزیراعظم اور عسکری قیادت سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقاتیں ،پاکستان اور کویت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور کویت کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

کویتی وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ تعمیری تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ سوچ رکھتے ہیں۔

شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

کویتی وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی معاملات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: