Wed, September 16, 2026

اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ،پاکستان اور کویت کا دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ،پاکستان اور کویت کا دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاک کویت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

 ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات بھی کریں گے۔

ٹیگز: