Wed, September 16, 2026

 اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو،پاکستان اور کویت کا خطے میں امن کے لیے رابطہ

 اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو،پاکستان اور کویت کا خطے میں امن کے لیے رابطہ

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والی جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

ٹیگز: