Wed, September 16, 2026

پی ٹی آئی نے مشعال یوسفزئی کو سینیٹ کی خواتین کی نشست پر ٹکٹ دے دیا

پی ٹی آئی نے مشعال یوسفزئی کو سینیٹ کی خواتین کی نشست پر ٹکٹ دے دیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مشعال یوسفزئی کو خواتین کی مخصوص نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ مشعال یوسفزئی کو پارٹی کے بانی کی ہدایت پر یہ ٹکٹ دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے دیگر امیدواروں، جیسے ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، سمیرا شمس اور صائمہ خالد کو 30 جولائی تک اپنے کاغذات واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خواتین کی نشست پر ضمنی انتخاب 31 جولائی 2025 کو ہوگا۔

ٹیگز: