Wed, September 16, 2026

سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری، پولنگ 6 مئی کو ہو گی

سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری، پولنگ 6 مئی کو ہو گی

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ سے سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
  اعلامیے کے مطابق پولنگ 6 مئی 2025 کو ہو گی، جو صوبائی اسمبلی سندھ میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔شیڈول کے مطابق      17 اپریل کو  ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کریں گے۔    18 اور 19 اپریل: کاغذاتِ نامزدگی وصول و جمع کروائے جا سکیں گے۔    20 اپریل کو ابتدائی امیدواروں کی فہرست جاری ہو گی۔
    22 اپریل کو  کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کی جائے گی۔    24 اپریل کو اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ  ہے۔    26 اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان ہوگا۔     28 اپریل کو امیدواروں کے دستبردار ہونے کی آخری تاریخ ہے۔الیکشن کمیشن نے اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کو ریٹرننگ افسر مقرر کر دیا ہے، جبکہ پولنگ عملے کی تعیناتی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
یہ ضمنی انتخاب سینیٹ کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب مختلف سیاسی جماعتیں ایوانِ بالا میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ٹیگز: