Wed, September 16, 2026

بلوچستان میں پاک فوج کی بڑی ضرب: ہرنائی اور پنجگور میں 41 دہشت گرد ہلاک، بھارتی ایجنٹوں کا ٹھکانہ تباہ

بلوچستان میں پاک فوج کی بڑی ضرب: ہرنائی اور پنجگور میں 41 دہشت گرد ہلاک، بھارتی ایجنٹوں کا ٹھکانہ تباہ

راولپنڈی : بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے دو مختلف آپریشنز میں 41 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشنز 29 جنوری کو انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے، جن کا مقصد ملک دشمن عناصر کے محفوظ ٹھکانوں کا خاتمہ کرنا تھا۔
ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کے ٹھکانے پر بھرپور حملہ کیا۔    شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 30 دہشت گرد مارے گئے۔
    آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے خوارج کو بھارتی سرپرستی حاصل تھی اور وہ سرحد پار سے ملنے والی ہدایات پر تخریب کاری کر رہے تھے۔    کارروائی کے بعد وہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا۔
دوسری جانب ضلع پنجگور میں کی گئی ایک اور مؤثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔    پاک فوج کے مطابق یہ دہشت گرد براہِ راست بھارتی نیٹ ورک کا حصہ تھے جو بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کے مشن پر تھے۔
    اس کامیاب کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کا ایک اور اہم انفراسٹرکچر تباہ کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: