اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور مغربی حصوں میں موسم کی تبدیلی کا الرٹ جاری کرتے ہوئے 31 جنوری سے بارشوں اور برف باری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ مغربی ہواؤں کا یہ سسٹم 3 فروری تک ملک کے مختلف علاقوں کو متاثر کرے گا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان: ان علاقوں میں 31 جنوری سے مطلع ابر آلود رہے گا اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
یکم فروری سے 3 فروری کے درمیان اسلام آباد، سیالکوٹ، گجرانوالہ اور خطہ پوٹھوہار میں بادل برسیں گے۔ شمالی بلوچستان میں 31 جنوری سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔مری، گلیات اور دیگر پہاڑی مقامات پر جانے والے سیاحوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ برف باری کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک جام ہو سکتی ہے۔ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے پیشِ نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ سیاح کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے گاڑیوں میں ضروری سامان اور چینز (Chains) ساتھ رکھیں۔