Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہبازشریف  سعودی عرب اور یو اے ای میں کشیدگی ختم کرانے کے لیے سرگرم،افہام و تفہیم کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے پر زور 

وزیراعظم شہبازشریف  سعودی عرب اور یو اے ای میں کشیدگی ختم کرانے کے لیے سرگرم،افہام و تفہیم کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے پر زور 

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے یمن کی صورتحال پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ وزیراعظم کی قیادت میں وفد نے یو اے ای کے صدر سے ملاقات میں پاکستان کے موقف اور کوششوں پر روشنی ڈالی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے پر زور دیا۔ پاکستان نے سعودی وزیر خارجہ سے رابطے کے بعد یو اے ای کو بھی اعتماد میں لیا اور دونوں برادر ممالک میں کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔

ٹیگز: