Wed, September 16, 2026

سعودی عرب فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے متحرک، نیویارک میں دو ریاستی حل پر کانفرنس کا آغاز

سعودی عرب فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے متحرک، نیویارک میں دو ریاستی حل پر کانفرنس کا آغاز

نیویارک: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے حوالے سے ایک اہم کانفرنس آج سے نیویارک میں شروع ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ کانفرنس سعودی عرب کے دیرینہ موقف کے عین مطابق ہوگی اور مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے سعودی قیادت کی کوششوں کا حصہ ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس کانفرنس سے عالمی قراردادوں پر عمل درآمد کے دروازے کھلیں گے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔

ادھر برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے غزہ میں جاری فوجی کارروائیوں کے دوران روزانہ صرف 10 گھنٹے کی امدادی سہولت کو ناکافی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم اہم تو ہے لیکن بہت دیر سے اٹھایا گیا، اور غزہ کے متاثرہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے امداد کی فراہمی کو تیز کیا جانا چاہیے۔

ڈیوڈ لیمی نے زور دیا کہ عالمی برادری کو فوری طور پر ایک جامع جنگ بندی پر اتفاق کرنا ہوگا جو لڑائی ختم کرے، یرغمالیوں کو آزاد کرے اور امدادی سامان کو بلا رکاوٹ غزہ میں پہنچنے دے۔

ٹیگز: