Wed, September 16, 2026

اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، ترک حکام نے استقبال کیا

اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، ترک حکام نے استقبال کیا

استنبول :نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری مصروفیات کے سلسلے میں ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق استنبول ایئرپورٹ پہنچنے پر ڈپٹی چیف آف سٹاف فار ایڈمنسٹریشن بریگیڈیئر جنرل شینول وارول نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی موجود تھے۔ ترک وزارت خارجہ کے سفیر جہاد ایرگینائے نے بھی اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

اسحاق ڈار دورۂ ترکیہ کے دوران مختلف سرکاری مصروفیات میں شرکت کریں گے۔

ٹیگز: