گلگت :اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان گلگت پہنچ گئے ہیں۔ گلگت ایئرپورٹ پر نگران وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور علاقائی عمائدین نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
شہزادہ رحیم آغا خان کی آمد کے موقع پر استقبالیہ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ ان کے اس اہم دورے سے مقامی عوامی حلقوں اور بالخصوص اسماعیلی برادری میں شدید جوش و خروش پایا جاتا ہے اور معزز مہمان کی گلگت بلتستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔