اسلام آباد: ایرانی صدر مسعود پزشکیان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ لاہور آمد کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہوئے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ایئرپورٹ پر صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور قومی ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر اعلیٰ سرکاری و عسکری حکام بھی موجود تھے۔
ایرانی صدر اپنے دورے کے دوران پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی تعاون، تجارت، توانائی اور خطے کے امن سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔