Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ نئی بلند سطح پر پہنچ گئے

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ نئی بلند سطح پر پہنچ گئے

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے دوران آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے تک جا پہنچی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 772 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 14 ہزار 919 روپے میں دستیاب ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت اوپر گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 44 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 616 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 

ٹیگز: