اسلام آباد/ نئی دہلی: بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں مبینہ دہشت گردی کے واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف بنایا گیا بھارتی بیانیہ مستند ڈیجیٹل حقائق کے سامنے دم توڑ گیا۔
ڈیجیٹل ماہرین اور عالمی تجزیہ کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکام کی جانب سے جن مبینہ ہلاک شدگان کی تصاویر جاری کی گئی تھیں، وہ حقیقت میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے ذریعے تیار کردہ جعلی تصاویر تھیں۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق، ان تصاویر میں ایسے تکنیکی نقائص پائے گئے جو واضح کرتے ہیں کہ یہ انسان نہیں بلکہ کمپیوٹر سے تخلیق کردہ کردار تھے، جنہیں ایک منظم پروپیگنڈے کے تحت استعمال کیا گیا۔
پاکستان پر الزامات لگانے کی بھارتی کوششیں مستند حقائق سامنے آنے کے بعد محض چند گھنٹوں میں ہی غیر مؤثر ہو گئیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت نے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر یہ "فالس فلیگ" ڈرامہ رچایا تھا۔جعلی تصاویر کے انکشاف نے مودی حکومت کے اس دعوے کی قلعی کھول دی ہے جس میں پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرایا جا رہا تھا۔