کراچی :کراچی میں گل پلازہ سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 61 ہو گئی ہے۔ میزنائن فلور سے 30 لاشیں برآمد ہونے کے بعد امدادی ٹیموں نے ملبہ ہٹانے کا کام وقتی طور پر روک دیا، تاہم لاشیں نکالنے کا عمل دوبارہ جاری ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق، اب تک تمام لاشیں گل پلازہ کی ایک ہی دکان سے ملی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور حادثے کے متاثرین کی مدد اور امداد کے لیے کام کر رہی ہیں۔