اسلام آباد : بھارتی میڈیا اور حکومت نے حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کے حوالے سے جو خبریں پھیلائیں، وہ مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ثابت ہوئیں۔ بھارت نے یہ پروپیگنڈا کیا کہ حافظ عبدالرؤف پاکستان کے حملوں میں مارے گئے ہیں، اور اس دعوے کو مضبوط کرنے کے لیے انہوں نے نماز جنازہ کی تصاویر بھی دکھائیں۔
بھارت کی جانب سے ان تصاویر کو برطانوی میڈیا میں دکھایا گیا، اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ حافظ عبدالرؤف اب زندہ نہیں رہے۔ تاہم، پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں اس جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے حافظ عبدالرؤف کا تازہ ویڈیو بیان دکھایا، جس میں وہ زندہ ہیں اور بالکل ٹھیک ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیشہ بغیر کسی ثبوت کے جھوٹا پروپیگنڈا کرتا ہے اور اس بار بھی اسے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔