Wed, September 16, 2026

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کو مزید کردار ادا کرنا ہوگا: شیری رحمان

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کو مزید کردار ادا کرنا ہوگا: شیری رحمان

اسلام آباد : سینیٹر شیری رحمان نے موسمیاتی تبدیلی کو انسانی بقاء کے لیے ایک سنگین بحران قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کا فعال کردار ضروری ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی صرف پاکستان نہیں، بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے، اور اس سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کو آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 73 فیصد پاکستانی نوجوان موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے لاعلم ہیں، اور اس پر کام کرنے کے خواہشمند ہونے کے باوجود ان کے پاس اس کی سمت کا تعین کرنے کے وسائل نہیں ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں بلوچستان اور سندھ کے کچھ علاقوں میں پانی کی شدید کمی ہے، اور اس کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صاف پانی کی کمی اور فضائی آلودگی سے مختلف مہلک بیماریاں دوبارہ سر اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پر سیاست نہیں بلکہ سائنسی بنیادوں پر بات کرنے کی ضرورت ہے

ٹیگز: