Wed, September 16, 2026

منشیات نوجوانوں کا مستقبل برباد کر رہی ہیں، ہمیں سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، صدر آصف زرداری

 منشیات نوجوانوں کا مستقبل برباد کر رہی ہیں، ہمیں سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، صدر آصف زرداری

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ منشیات کا استعمال اور اس کی غیر قانونی ترسیل نہ صرف نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر رہی ہے بلکہ یہ پورے معاشرے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

منشیات کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر نے اس بات پر زور دیا کہ اس ناسور کے خاتمے کے لیے مربوط حکمتِ عملی اور قومی سطح پر اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروش نیٹ ورکس کو توڑنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس کے لیے مستقل اور باہمی تعاون بے حد ضروری ہے۔

صدر زرداری نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ حکومت پاکستان منشیات کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے، اور وزارت داخلہ کے ساتھ ساتھ انسدادِ منشیات فورس (ANF) اس مشن میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند، محفوظ اور روشن پاکستان کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ٹیگز: