Wed, September 16, 2026

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ضروری ہے، محمد اورنگزیب

 موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ضروری ہے، محمد اورنگزیب

اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ضروری ہے۔ عالمی یومِ گلیشیئرز کے موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ 2022 میں اقوام متحدہ نے گلیشیرز کے تحفظ کے حوالے سے ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی کو اہم مسائل قرار دیا گیا تھا۔ اس میں گلیشیرز کے تحفظ کو قومی پالیسی کا حصہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں تین ہزار سے زیادہ گلیشیائی جھیلیں ہیں، جن میں سے 33 انتہائی خطرناک ہیں، اور ان جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ 70 لاکھ سے زائد افراد کو لاحق ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو اقوام متحدہ اور ترقیاتی شراکت داروں کی مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب اور موسمیاتی آفات کے بڑھتے واقعات سے پاکستان میں شدید نقصانات ہوئے ہیں۔ اس لیے موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنا ضروری ہے۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ 2022 کے سیلاب اور بڑھتی آلودگی نے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا، اور اب فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹیگز: