Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 10: آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان بڑا مقابلہ

پی ایس ایل 10: آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان بڑا مقابلہ

لاہور  :  پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں آج ایک اہم میچ کھیلا جائے گا، جہاں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں رات 8 بجے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اسلام آباد کی کپتانی شاداب خان کے پاس ہے، جبکہ لاہور قلندرز کی قیادت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے نمبر پر براجمان ہے، جبکہ لاہور قلندرز تیسرے نمبر پر ہے۔ کل یکم مئی کو پی ایس ایل کے دو میچز ہوں گے۔ پہلا میچ دوپہر ساڑھے 3 بجے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، جب کہ دوسرا میچ رات 8 بجے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

دوسری طرف لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایک کھلاڑی میچ نہیں جتوا سکتا، ٹیم ورک ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاپ آرڈر کو وقت دیا جائے، فخر زمان جیسے کھلاڑی ہر سال رنز کرتے ہیں، اور ہمیں نوجوان کھلاڑی نعیم پر بھی بھروسہ ہے۔

سکندر رضا کا کہنا تھا کہ ٹیم ابھی مکمل فارم میں نہیں آئی، لیکن بہتر ہونے کی گنجائش موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاور پلے میں وکٹیں نہ گریں تو وہ بھی ایک اچھی شروعات ہوتی ہے۔

ٹیگز: