Wed, September 16, 2026

آئی فون 17 خریدنے والے صارفین کو AI فیچرز میں تکنیکی مسائل کا سامنا

آئی فون 17 خریدنے والے صارفین کو AI فیچرز میں تکنیکی مسائل کا سامنا

کیلیفورنیا:ایپل کی نئی آئی فون 17 سیریز کے متعارف کرانے کے بعد صارفین کو ایک بڑی پریشانی کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس میں موجود ایپل انٹیلی جنس (AI) فیچرز میں بگ سامنے آیا ہے۔

متعدد صارفین نے رپورٹ کیا ہے کہ AI فیچرز ڈاؤن لوڈ کرنے یا انسٹال کرنے کے باوجود وہ کام نہیں کر رہے، جس کی وجہ سے فون کی جدید خصوصیات استعمال کرنا ممکن نہیں ہو پا رہا۔

ایپل نے اس مسئلے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بگ کو جلد از جلد ٹھیک کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

نئی آئی فون 17 سیریز میں ایپل نے آئی فون پلس کو ختم کرکے آئی فون 17 ائیر متعارف کرایا ہے، جبکہ وائرلیس میگ سیف چارجنگ اور بہتر بیٹری لائف کو تمام ماڈلز میں شامل کیا گیا ہے۔

صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فی الحال AI فیچرز پر انحصار کرنے سے پہلے ایپل کی اپ ڈیٹس کا انتظار کریں۔

ٹیگز: