نیویارک: امریکی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے انسٹالڈ آئی فون کی قیمت 5 ملین ڈالر (تقریباً 140 کروڑ روپے) تک پہنچ گئی ہے۔ ای بے پر یہ آئی فون فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے، جس پر ٹک ٹاک ایپ پہلے سے انسٹال ہے۔
یہ قیمت ان صارفین کے لیے حیران کن ہے جو ٹک ٹاک ایپ کو اپنے فون سے ڈیلیٹ کر چکے ہیں، کیونکہ ایپ پر پابندی کے بعد اب تک یہ ایپ ایپل اور گوگل اسٹورز سے ڈاؤن لوڈ نہیں کی جا سکتی۔ اس وجہ سے، وہ صارفین متبادل طریقوں کی تلاش میں ہیں۔
نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، ای بے پر آئی فون 15 پرو کی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ "اس فون کی اسکرین پروٹیکٹر میں معمولی نقصان ہے، اور اس پر ٹک ٹاک انسٹال ہے۔" سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کی طرف سے ٹک ٹاک انسٹال والے فون خریدنے کی درخواستیں بھی آ رہی ہیں۔