Wed, September 16, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر میں احتجاجی سیاست پر ردعمل، سیاسی نظام کو مستحکم قرار دے دیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر میں احتجاجی سیاست پر ردعمل، سیاسی نظام کو مستحکم قرار دے دیا

مظفر آباد:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کا سیاسی نظام فعال ہے اور تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

پلندری میں مختلف جامعات کے طلبا اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج سب کا حق ہے، لیکن انتشار پھیلانا اور توڑ پھوڑ کرنا نقصان دہ ہے اور آزاد کشمیر کی معیشت کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ریاست ٹیکس وصول نہیں کرے گی تو سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات کیسے دی جائیں گی، اور اس وقت آزاد کشمیر میں 30 فیصد سے زائد لوگ سرکاری ملازم ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کشمیر کو قدرتی وسائل سے مالا مال قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کا خواب دیکھنے والا کشمیری تھا، اور آج بھی فوج میں کئی کشمیری افسران اور جوان خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام کو یقین دہانی کرائی کہ کشمیر کا مستقبل پاکستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور "کشمیر بنے گا پاکستان"۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے سیاسی نظام موثر طریقے سے کام کر رہا ہے اور کسی بھی قسم کی انتشار انگیزی قبول نہیں کی جائے گی۔

ٹیگز: