لاہور میں سردی کے آغاز کے ساتھ شہری مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر سے پریشان ہیں۔
شہریوں کی شکایات کے مطابق کوٹلی پیر عبدالرحمان، فیصل پارک، ولی پارک اور سمن آباد میں گیس موجود نہیں، جبکہ ذیلدار روڈ، اچھرہ اور چاہ مغل چکیاں میں لوپریشر کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔