Wed, September 16, 2026

ملکی گیس پیداوار میں اضافہ، لُنڈالی ون سے یومیہ ایک کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے لگی

ملکی گیس پیداوار میں اضافہ، لُنڈالی ون سے یومیہ ایک کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے لگی

اسلام آباد: پاکستان کے گیس کے شعبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، او جی ڈی سی ایل کے لُنڈالی ون کنویں سے گیس کی پہلی پیداوار شروع کردی گئی ہے۔

 او جی ڈی سی ایل کے مطابق لُنڈالی ون کنویں سے یومیہ ایک کروڑ مکعب فٹ گیس پیدا ہورہی ہے، جبکہ کنویں سے حاصل ہونے والی گیس ایس ایس جی سی کو فراہم کی جا رہی ہے۔

 او جی ڈی سی ایل حکام کے مطابق مقامی سطح پر گیس کی پیداوار میں اضافے سے توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور درآمدی گیس پر انحصار کم کرنے میں بھی معاونت حاصل ہوگی۔

ٹیگز: