کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے اعلان کیا ہے کہ 14 اور 15 اگست کو ملک بھر میں گیس کی فراہمی بغیر کسی خلل کے جاری رہے گی۔ تاہم، ہارون آباد سائٹ ایریا میں مرکزی لائن کی منتقلی کے باعث 14 اگست کو صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
ترجمان کے مطابق یہ اقدام واٹربورڈ کی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں ضروری ہے اور تعاون جاری ہے۔