Wed, September 16, 2026

اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور عالمی حالات پر غور

اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور عالمی حالات پر غور

واشنگٹن: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی دارالحکومت میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور مختلف عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور بدلتی ہوئی عالمی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

دونوں فریقین نے تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، جبکہ انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

مزید کہا گیا کہ ملاقات میں پاک امریکہ شراکت داری کو مزید مستحکم اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کوششوں کو سراہا۔

ٹیگز: