اسلام آباد : امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ دونوں نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔
بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور تعاون کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم دہرایا۔
یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مسلم ممالک اسرائیل کی قطر میں حماس کے رہنماؤں پر حملے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ پاکستان نے اس حملے کی سخت مذمت کی ہے اور اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔