کوئٹہ:کوئٹہ کے لک پاس علاقے میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے دھرنے کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
تاہم لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکا دھرنے کی جگہ سے کافی فاصلے پر ہوا، جس کی وجہ سے بی این پی کے قائدین اور کارکنان محفوظ رہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دھماکے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔