Wed, September 16, 2026

کوئٹہ: چمن پھاٹک کے قریب تخریب کاری، دھماکے سے ٹرین پٹری سے اتر گئی، علاقہ سیل

کوئٹہ: چمن پھاٹک کے قریب تخریب کاری، دھماکے سے ٹرین پٹری سے اتر گئی، علاقہ سیل

کوئٹہ: بلوچستان کے امن کو ایک بار پھر نشانہ بناتے ہوئے دہشت گردوں نے کوئٹہ کے چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والی ٹرین پٹری سے اتر گئی۔

پولیس اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دھماکا صوبے میں جاری ترقی اور امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ایک اور بزدلانہ کوشش ہے۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ریلوے ٹریک کا ایک بڑا حصہ متاثر ہوا، جس سے ٹرین کو شدید جھٹکا لگا اور وہ پٹری سے نیچے اتر گئی۔

     واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے پوزیشن سنبھالتے ہوئے چمن پھاٹک اور اطراف کے تمام راستوں کو سیل کر دیا ہے۔ علاقے میں کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر بڑے پیمانے پر کلیئرنس اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
 بم ڈسپوزل اسکوڈ اور حساس اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں تاکہ حملے میں استعمال ہونے والے مواد کا پتا لگایا جا سکے۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خارجی عناصر صوبے کا امن تباہ کرنے کی پے در پے کوششیں کر رہے ہیں، تاہم فورسز اور عوام کے حوصلے بلند ہیں اور ان دہشت گردوں کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ٹیگز: