Wed, September 16, 2026

داتا دربار کے قریب مبینہ حادثہ، ماں اور بیٹی کے ڈوبنے کی اطلاع بے بنیاد قرار

داتا دربار کے قریب مبینہ حادثہ، ماں اور بیٹی کے ڈوبنے کی اطلاع بے بنیاد قرار

لاہور: داتا دربار کے قریب ماں اور بیٹی کے مبینہ طور پر ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے فوری ردعمل دیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کیا، تاہم بعد ازاں یہ اطلاع بے بنیاد ثابت ہوئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی اسپیشلائزڈ ٹیمیں، غوطہ خور اور ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے، جبکہ لاہور انتظامیہ بھی آن سپاٹ موجود رہی۔ انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر سیوریج لائن اور اطراف کے علاقوں میں مکمل سرچ آپریشن کیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جس سیوریج ہول کی نشاندہی کی گئی تھی، تکنیکی اعتبار سے اس میں کسی انسان کا ڈوبنا ممکن نہیaں۔ سیوریج لائن کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، تاہم کسی قسم کے حادثے کے شواہد سامنے نہیں آئے۔کافی تگ و دو کے بعد ماں اور بیٹی کے ڈوبنے کی اطلاع کو غلط قرار دے دیا گیا

ٹیگز: