Wed, September 16, 2026

مریم نواز کی عید پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

مریم نواز کی عید پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید کے دوران زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز زائد کرایوں کی وصولی پر نظر رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مقررہ کرایوں پر عمل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید پر غریب مسافروں کا استحصال کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوراً قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ٹیگز: