Wed, September 16, 2026

سندھ حکومت کا ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف اعلانِ جنگ: عید پر زائد کرایہ لینے والوں کی اب خیر نہیں

سندھ حکومت کا ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف اعلانِ جنگ: عید پر زائد کرایہ لینے والوں کی اب خیر نہیں

کراچی :سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عید کے موقع پر ٹرانسپورٹرز کی من مانیوں کو لگام ڈالنے کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ مسافروں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانے اور جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔
سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران مسافروں سے مقررہ نرخوں سے ایک روپیہ بھی زائد وصول نہیں کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ہائی ویز اور بس اڈوں پر پٹرولنگ بڑھا کر کرایوں کی چیکنگ یقینی بنائیں۔
 ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز خود بس ٹرمینلز کا دورہ کریں اور کرایہ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کروائیں۔حکومتی احکامات کے مطابق، جو ٹرانسپورٹرز زائد کرایہ وصول کرتے پکڑے گئے ان کے خلاف درج ذیل کارروائیاں کی جائیں گی  ۔   موقع پر ہی مسافروں کو زائد رقم کی واپسی۔     ٹرانسپورٹ کمپنیوں پر بھاری مالی جرمانے۔    خلاف ورزی کی صورت میں گاڑیاں تھانے میں بند کر دی جائیں گی۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ "عید پر گھر جانے والے پردیسی ہمارے مہمان ہیں، ان کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پولیس اور انتظامیہ کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے کہ وہ قانون شکنوں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لیں۔

ٹیگز: