Wed, September 16, 2026

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت کم، سکیورٹی خدشات میں اضافہ

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت کم، سکیورٹی خدشات میں اضافہ

مسقط : عمان کے ساحلی علاقے کے قریب واقع آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کی نقل و حرکت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی وجہ حالیہ سکیورٹی خدشات اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق حالیہ حملوں کے بعد عالمی تجارت کے لیے نہایت اہم اس بحری گزرگاہ پر جہازوں کی آمدورفت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

میرین انٹیلی جنس کمپنی کی تازہ رپورٹ کے مطابق اتوار کو صرف 16 تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، جبکہ ہفتے کے روز یہ تعداد 35 اور جمعہ کو 44 ریکارڈ کی گئی تھی، جو مختصر عرصے میں بحری سرگرمیوں میں نمایاں گراوٹ کی نشاندہی کرتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطے میں غیر یقینی سکیورٹی صورتحال اور بحری جہازوں کو لاحق خطرات کے پیش نظر کئی عالمی شپنگ کمپنیوں نے اپنے آپریشنز محدود کر دیے ہیں، جبکہ بعض ادارے متبادل سمندری راستوں کے استعمال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شامل ہے، جہاں سے عالمی منڈیوں تک خام تیل اور قدرتی گیس کی بڑی مقدار پہنچائی جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو عالمی توانائی کی ترسیل، تیل کی عالمی قیمتوں اور بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

ٹیگز: