دبئی : متحدہ عرب امارات کے حکام نے عوامی تحفظ کے پیشِ نظر شہریوں کو فوری طور پر پیغامات بھیجے ہیں، جن میں انہیں گھروں میں رہنے اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ پیغامات مختصر پیغامی سسٹم اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچائے گئے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں انہیں فوری آگاہ کیا جا سکے۔
سرکاری ہدایات میں شہریوں کو عوامی اجتماعات سے دور رہنے اور کھلے مقامات پر غیر ضروری موجودگی سے گریز کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ شہری متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی غیر متوقع صورت حال میں منظم طریقے سے ردعمل دیا جا سکے۔
حکام نے وضاحت کی ہے کہ یہ تمام اقدامات احتیاطی نوعیت کے ہیں، تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کرنا چاہیے اور ہنگامی نمبرز کو اپنے پاس محفوظ رکھنا چاہیے تاکہ کسی بھی ضروری صورتحال میں فوراً مدد حاصل کی جا سکے۔