تہران : ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے سربراہ علی رضا تنگسری نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی یا کسی اتحادی ملک کا فوجی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرے گا تو اسے ایرانی میزائل اور خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی دعویٰ کہ آبنائے ہرمز میں ایک تیل بردار جہاز کو فوجی حفاظتی کور فراہم کیا گیا، بالکل بے بنیاد ہے۔ ایران کسی بھی غیر مجاز فوجی بیڑے کو اس اہم پانی کے راستے سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا۔