Wed, September 16, 2026

جنرل سید عامر رضا کی نیول چیف اور ایئر چیف سے ملاقاتیں، پیشہ ورانہ تعاون پر تبادلۂ خیال

جنرل سید عامر رضا کی نیول چیف اور ایئر چیف سے ملاقاتیں، پیشہ ورانہ تعاون پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد: کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے نیول ہیڈکوارٹرز اور ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں پیشہ ورانہ امور، دفاعی تعاون، آپریشنل تیاری اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر قومی دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تینوں مسلح افواج کے درمیان قریبی رابطوں، مؤثر ہم آہنگی اور مشترکہ تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

ٹیگز: